1 جولائی 2013 - 19:30
ایران, پابندیوں کے باوجود ترقی و پیشرفت کے راستے پر

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر محمد رضا رحیمی نے کہا ہے کہ ملت ایران کے خلاف مغرب کی یکطرفہ پابندیوں کے باوجود ، ایران سائنس و ٹیکنالوجی اور صنعتی ترقی و پیشرفت کے راستے پر گامزن ہے ۔

ابنا: ایران کے نائب صدر نے تھران میں معدنیات و صنعت کے قومی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں دشمنوں کی جانب سے رکاوٹیں کھڑی کیئے جانے کے باوجود مختلف شعبوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی ترقی و پیشرفت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں اسلامی ایران کی پرامن ماھیت پوری طرح سے پہچانی جاچکی ہے ۔
ایران کے نائب صدر محمد رضا رحیمی نے ایران کے خلاف مغرب کی جانب سے غیر منصفانہ پابندیاں عائد کیئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پابندیوں کے باوجود معدنیات و صنعت کے شعبے میں پیداواری عمل بغیر رکاوٹ کے کام کررہا ہے ۔
.....
/169